تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:16

ٹائنوسیرپ میں استعمال ہونیوالی دواناقص تھی،سلمان رفیق

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ٹائنو سیرپ میں استعمال ہونے والی دوا ناقص تھی جو بھارت سے درآمد کی گئی۔ لاہور میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہلاکتوں کی وجہ سیرپ میں ناقص دوا کا شامل ہونا تھا۔



خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ بھارت سے درآمد کی گئی دوا کے سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے لندن بھجوا دیے ہیں۔ لندن لیبارٹری نے بھی تصدیق کردی تو بھارت سے دوا درآمد کرنے پر پابندی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ لاہور اور گوجرنوالہ میں متعدد افراد کھانسی کے زہریلے شربت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.