تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:47

کراچی میں سال نوپرفائرنگ،ایک شخص ہلاک،28زخمی

اے آر وائی - کراچی میں سال نو کی آمد پر شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون سمیت اٹھائیس افراد زخمی ہوگئے۔



کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کی زد میں آکر خواتین اور بچوں سمیت اٹھائیس افراد زخمی ہوگئے۔



اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں سات زخمیوں کو لایا گیا جناح میں ایک اور عباسی شہید اسپتال میں بیس زخمیوں کو لایا گیا ہے ۔فائیو اسٹار چورنگی پر رینجرز اہلکاروں نے منچلوں کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.