تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:7

کراچی:ٹریفک حادثات میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثا ت کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔



کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بس اسٹاپ کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو ٹرک نے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔



ادھر بوہرا پیر کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دونوجوان حمزہ اور سلمان جاں بحق ہوگئے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگادی۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشرکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.