1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:17
کراچی:فائرنگ اورپرتشدد واقعات،خاتون سمیت 5افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق۔
پولیس حکام کیمطابق خاموش کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے رزاق کو قتل کردیا مقتول پولیس اہلکار کا بھائی ہے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمران نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔ راشد مہناس روڈ پر جوہر موڑکے قریب فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ریاض جاں بحق ہوا مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
تھانہ کلری کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی ۔ادھر جام گوٹھ کے علاقے میں بھی فائرنگ سے رضیہ خاتون جان کی بازی ہار گئی مقتولہ کئی دنوںسے لاپتہ تھیں جسکی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کھوکھراپار میں درج ہے۔