تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:27

دادو:پولیس نےتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

اے آر وائی - نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی داد ومیں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔



تخریب کاروں نے مخدوم بلاول کے قریب پانچ سو کے وی بجلی کی ٹرانس میشن لائن کو دھماکہ سے اڑانے کی کوشش کی گئی دو دھماکوں کے نتیجے میں ٹرانس میشن لائن کے کھمبوں کو نقصان پہنچا ، دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکرایک نوجوان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک بم کو ناکارہ بنادیا جبکہ علی الصبح تلاشی کے دوران مزید ایک بم بجلی کے ٹاور سے نصب کرکے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.