تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:36

اسلام آباد:تیزرفتاری پرسفارتخانے کی گاڑی پرجرمانہ

اے آر وائی - اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری پر روسی سفارت خانے کی گاڑی کو روک کر سفارتکار کو گاڑی سمیت تھانہ کوہسار منتقل کردیا ۔ تاہم جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔



ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے جناح ایونیو پر روسی سفارت خانے کی گاڑی نمبر سی ڈی چھ دو چا ر چار کو تیز رفتاری کے باعث روک لیا۔ تاہم گاڑی میں سوار روسی سفارت خانے کے اہلکار ٹریڈ پر یزنٹر نے گاڑی سے اترانے سے انکار کردیا اور گاڑی سمیت موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے گاڑی کو گھیر لیا۔ اس دوران روسی سفارت خانے کے سیکیورٹی انچارج موقع پر پہنچ گئے ۔



گاڑی کو بعدازاں مزید کارروائی کے لیے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس نے جرمانے کی ادائیگی کے بعد گاڑی اور سفارتی اہلکار کو رہا کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.