1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:58
ضمیر مطئین ہے جو اقدامات کیے عوامی مفاد میں کیے،آئی جی پنجاب
اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کہتے ہیں کہ وہ طالبان کی ہٹ لسٹ پر تھے ان کا ضمیر مطئین ہے جو بھی اقدامات کیے عوامی مفاد میں کیے۔ اپنے عہدے کی مدت ملازمت ختم ہونے کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت اور طالبان میں کوئی معاہدہ نہیں سب مفروضے ہیںَ۔
ان کا کہنا تھا کہ توقیر صاد ق کی بیوی اور دو بیٹیاں 10 دسمبر سے ہی کھٹمنڈو میں تھیں،ان کا کہنا تھا کہ توقیر صادق غیر قانونی طور پر ملک سے باہر خود گیا ہے یا اسے پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم کھٹمنڈو گرفتاری کے لیے گئی جو وہاں کی مقامی پولیس سے رابطے میں ہے۔
اس موقع پر آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی گئی اور پھول نچھاور کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرے ویژن کو اگر جاری رکھا گیا تو جرائم میں مزید کمی آئے گی، حاجی حبیب الرحمان کے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد ملک خدا بخش اعوان نے قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج سنبھالا۔