تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:59

پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے،آئی جی سندھ

اے آر وائی - آئی جی سندھ فیاض لغاری نےکہا ہے کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اس لئے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہے۔ میٹروول میں فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کراچی کے چند مقامات پر دہشت گرد گروپس کام کررہے ہیں،گزشتہ سال پولیس نے دوسودس بم ناکارہ بنائے۔



چہلم کےحوالے سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری نے بتایا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں۔ پولیس اہلکار کے جنازے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود ، ڈی آئی جی ساؤتھ شاہد حیات بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.