تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:57

لاہور::پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی فوٹیج آروائی نیوز کو موصول

اے آر وائی - لاہور میں دو روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پٹرول پمپ کا کیشئیر شدید زخمی ہوا۔



نو نومبر کو نواب ٹاؤن کے علاقہ شوکت خانم روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ہونے والی واردات میں دو ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر موجود کیشیر کو رقم نہ دینے پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ۔ ملزمان نےڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے سامنے سے آنے والے پولیس کانسٹیبل خالد کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔



شلوار قمیض میں واردات کرنے والے ڈاکو کی شناخت علی عرف چاندو جبکہ پنٹ شرٹ میں واردت کرنے والے ڈاکو کی شناخت حیدر عرف دانی کے نام سے ہوئی جو بھائی پھیرو کے رہنے والے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو دو روز قبل چوہنگ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ کچھ عرصہ قبل چوہنگ میں اے ایس آئی کو بھی انہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.