تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:16

لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی سے دس مزدور جھلس گئے

اے آر وائی - لاہور میں سپئرپارٹس بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے دس مزدور جھلس گئے۔ باغبان پورہ کے علاقہ میں دوران لوڈ شیڈنگ فیکٹری میں کام کرنے والےمزدورں نے لالٹین جلائی جس سے اچانک آگ لگ گئی ،فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی آگ کی زد میں آکر فیکٹری کے دس مزدو جھلس گئے۔



ہسپتال انتظامیہ کےمطابق آگ سے جھلسنے والے دو مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،مقامی ایم پی اے چودھری شہباز کے مطابق فیکٹری کے مالک کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جھلسنے والے مزدوروں کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.