1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:17
محبت میں ناکامی پر 18 سالہ نو جوان پنکھے سے جھول گیا
اے آر وائی - ملتان محبت میں ناکامی پر 18 سالہ نو جوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے ۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول شریف پورہ کا چپڑاسی واجد علی شاہ سکول کے ہی ایک حصہ میں رہائش پزیر ہے اسکا 18 سالہ نوجوان بیٹا کاشف ہمسائی کی محبت میں مبتلا تھا۔
اہل خانہ اور مبینہ محبت کے سمجھانے پر دلبرداشتہ ہو کر کاشف نے رات کو گلے میں دوپٹہ باندھ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی جوان بیٹے کی موت پر بوڑھا والد اور بہنیوں کو غش کے دوڑے پڑتے رہے۔