1 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:8
حیدر آباد:پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
اے آر وائی - حیدرآباد میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے چوبیس سالہ محمد طارق کی لاش برآمد ہوگئی۔ حیددرآباد کے علاقے اسلام آباد کا رہائشی محمد طارق گھرسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔
تین روز بعد اس کی جھلسی ہوئی لاش مکی تھانے کی حدود سے ملی ۔ رشتہ داروں کے مطابق مقتول سے کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔