2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:19
خیبرپختونخواہ میں 11 سال بعد کمشنری نظام بحال
اے آر وائی - خیبرپختونخواہ میں گیارہ سال بعد کمشنری نظام بحال کردیاگیاہے نئے نظام کی بحالی کے بعدصوبے میں ضلعی رابطہ آفیسرز (ڈی سی او)کے عہدے ختم کردیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اے آروائی نیوزکو بتا یا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گیارہ سال بعدآج سے کمشنری نظام نافذ ہوگیا ہے۔
صوبےکے پچیس اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنرز آج سے اپنے چارج سنبھال لینگےدوسری جانب خیبرپختونخواہ کے مشیربرائے بلدیات ودیہی ترقی بیرسٹرہارون بشیربلورکے مطابق کمشنری نظام کی بحالی سے صوبے میں مقامی سطح پرامن وامان اورمہنگائی پرقابوپانے میں مددملے گی ۔