تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:36

ملتان،دلبرداشتہ ہوکرخاتون نے خود کو آگ لگا دی

اے آر وائی - ملتان دیور، دیورانی کی مار پیٹ اور برا بھلا کہنے پر دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے خود کو آگ لگا لی تشویناک حالت میں ہسپتال منتقل۔



گارڈن ٹاؤن کی رہائشی 22 سالہ صائمہ بی بی کے ہاں شادی کے دو سال بعد نومولود بیٹے کی وفات کے بعد اکثر تلخ کلامی کے واقعات جنم لیتے رہتے تھے، جس سے دلبر داشتہ ہو کر صائمہ نے خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا لی چینخ وپکار پر اہل محلہ اور گھر والوں نے صائمہ کو باہر نکالا اور تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔



ڈاکٹروں کے مطابق مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کی وجہ سے صائمہ کا جسم 60 فیصد تک متاثر ہوا اور اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.