تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:39

ملتان میں نوجوان طالبعلم ڈاکو نکلا

اے آر وائی - ملتان میں موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو بارہویں جماعت کا طالبعلم نکلا شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہوگیا۔



تحصیل چوک بوسن روڈ پر خواتین کے ساتھ گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ،اہل علاقہ کے جمع ہو جانے پر ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا پکڑے جانے والے ڈاکو کا تعلق احمد پور سیال سے ہے جو اپنا نام سنی بتاتا ہے اور بارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.