تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:37

گوجرانوالہ:ینگ ڈاکٹرزکا ایم ایس اور ڈی ایم ایس پر تشدد

اے آر وائی - گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورڈی ایم ایس پرتشدد بھی کیا گیا۔



گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرزنے سول اسپتال میں نعرے بازی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس نے متعدد ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے گوجرانوالہ اسپتال میں ایمرجنسی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کردی ہیں۔



ترجمان ینگ ڈاکٹرزکے مطابق گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری پر لاہور کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی سروس معطل کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی نہ ہوئی تو پنجاب کے تمام اسپتالوں کے آؤٹ دور میں کام بند کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.