2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:28
سندھ: محکمہ جیل میں جعلی بھرتیاں کرنے کا انکشاف
اے آر وائی - محکمہ جیل خانہ جات میں62خالی آسامیوں پر139لوگوں کی بھرتیوں کے انکشاف پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نے نوٹس لے لیا،متعلقہ حکام کو فوری جامعہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ جیل میں 62خالی آسامیوں پرہونے والی حالیہ بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔3دسمبر کو محکمہ جیل کی جانب سے سپاہیوں سمیت میل نرس،جنریٹر آپریٹر اور دیگر کیلئے62آسامیوں کیلئے واک ان انٹرویو منعقد کیے گئے تھے لیکن سیاسی مداخلت پرمحکمہ کے ملی بھگت سے 62کے بجائے 139 لوگوں کوبھرتی کیاگیا ہے جبکہ جعلی طور پربھرتی کیے جانے والے من پسند 47لوگوں کو آسامیاں کم ہونے کے باعث سکھر کے بجائے حیدرآباد سینٹرل جیل میں جوائن کرایا گیا ہے۔
میڈیا میں خبریں نشر ہونے پر بلاآخر وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر بھرتیاں روکنے سمیت آئی جی جیل اور اسپیشل سیکریٹری کو مکمل رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ جیل کے واک ان انٹرویو میں بھی کھلے عام نقل کرائی گئی تھی۔