تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 23:28

طارق روڈ کی تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج

اے آر وائی - کراچی میں تاجر کو حراست میں لیے جانے کے خلاف طارق روڈ کی تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں ،طارق روڈ پر شد ید احتجاج سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے ۔



تاجر تنظیموں کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرکے نجی شاپنگ مال سے ایک تاجر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ،واقع کے خلاف طارق روڈ پر شدید احتجاج کیا گیا اس دوران سڑکوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیےگئے۔



بعد ازاں تاجروں نے حراست میں لیے گئے شخص کی رہائی کے لیے فیروزآباد تھانے کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.