تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:19

کراچی : قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری 5افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری تھمنے والی نہیں ۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد قتل کردیے گئے۔ کراچی میں دہشت گردی کا عفریت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اج بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی افراد کی جان لے لی گئی ۔



تھانہ کلری کی حدود میں مرزا آدم خان روڈ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی جمال قادری اور حیدر قاردی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ اسی دوران جمال قادری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔



کورنگی میں تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا ۔ جمشید روڈ اوربن قاسم کے علاقوں میں بھی فائرنگ سے دو افراد جان بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.