3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:17
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی
اے آر وائی - پنجاب میں ینگ ڈاکٹرایک بار پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئے۔ گوجرانوالہ میں اپنے ساتھیوں کے مظالم کی مذمت کرنے کی بجائے ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہڑتال کررکھی ہے۔جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کا محاورہ سچ کردکھایا ، صوبے بھر کے اسپتالوں میں نوجوان مسیحا گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہیں، بدھ کو گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز اخلاقیات بھلابیٹھے اوراپنے سینیئر ایم ایس سول اسپتال کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ موقع پر موجود صحافی بھی نوجوان مسیحاؤں کے عتاب کا شکار بنے ،میڈیا کے کیمرےبھی توڑ دیے گئے ۔
ینگ ڈاکٹر ایوسی ایشن پنجاب نے نوجوان مسیحاؤں کیخلاف کچھ کہنا گوارہ ہی نہیں سمجھا اور تشدد میں ملوث اپنے ساتھیوں کی ہمنوا بن گئی، صوبے بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کردی گئیں ۔ ساٹ، ناصر عباس ہڑتال کے سبب مریض پریشانیوں کا شکار ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ سینیئر ڈاکٹر زنوجوان مسیحاؤں کے ظلم کیخلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جس پر بھی ینگ ڈاکٹرز مشتعل ہیں اور اسپتالوں میں خوف وہراس ہے۔