4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:0
شاہ زیب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گورنر،وزیر اعلیٰ برہم
اے آر وائی - گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے شاہ زیب قتل کیس میں مجرموں کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر قتل کردیے جانے والے شاہ زیب کے قتل کو کئی دن گزرگئے مگر شاہ زیب کے قاتلوں کے خلاف پولیس اب تک کوئی تسلی بخش کارروائی نہیں کر سکی۔
گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے پولیس کارکردگی پر اعلیٰ پولیس افسران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس کےملزمان کو5روزمیں گرفتارکرنے کا حکم دیا ہے ۔