4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 0:8
پنجاب اسمبلی:جمہوریت کیخلاف سازشیں، قرارداد منظور
اے آر وائی - پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرذوالفقار گھمن نے جمہوریت اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظورکرلیاگیا۔
اسمبلی میں گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتال کی شدید مذمت کی گئی،راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ جمہوریت کیخلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔