تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:57

شیخوپورہ:مقابلے میں 2اشتہاری ہلاک،1پولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - شیخوپورہ کے نواحی گاوٴں ہردیو میں پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔نواحی گاوٴں ہردیو میں چار لاکھ روپے سر کی قیمت والے اشتہاری ملزم صاحب عرف صاحبو بندیشہ کی اطلاع پر پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل لیاقت وٹو موقع پر جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار طاہر اور امین شدید زخمی ہو گئے۔



پولیس کی جوابی کاروائی میں دو اشتہاری ہلاک ہو گئے،مقابلہ دو گھنٹے تک جاری رہا ،اس کے بعد پولیس نے ضلع بھر سے نفری طلب کر کے نواحی گاوٴں ہر دیو اور ارد گرد کے دیہات میں سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.