تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:58

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مختلف علاقوں سے تین افراد کی بوری بند لاشیں بھی ملیں۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال عیسٰی نگری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونیوالا تیسرا شخص اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔



جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت اختر ، اشفاق اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی گلشن اقبال عاصم قائم خانی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ بلدیہ چار نمبر میں بھی ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔



ناظم آباد انو بھائی پارک کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن نمبر دو کے علاقے سے صبح سویرے ایک شخص کی لاش ملی۔ رات گئے نیٹی جیٹی پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا۔



اس سے پہلے شیر شاہ کے علاقے میں شاہین ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی تھی تاہم تینوں افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.