تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:48

کوئٹہ:فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب روڈ پر واپڈا کے دفتر کے قریب ایک مسجد کے پیش امام مولانا اسرار احمد اور ان کے بھائی اخلاق احمد کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے اپنے گھر جارہے تھے۔



فائرنگ سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعدفرا رہوگئے۔ سریاب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.