4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:0
خانیوال:بس نے رکشہ کو ٹکرماردی، تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - خانیوال بس کی رکشہ کو ٹکر ایک ہی خا ندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق چھ افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایک ہی خاندان کے نو افراد رکشہ پر سوار ہو کر رشتہ دارکی فوتگی میں جارہے تھے۔
کچا کھوہ کے قریب مسا فر بس نے رکشہ کو ٹکر ما ردی حا دثہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین خو اتین نبیلہ، نذیراں ،گلنا ز مو قع پر جا ں بحق ہو گئی جبکہ بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی حالت میں ڈسڑکٹ ہسپتال خا نیوال داخل کرادیا گیا۔ بس ڈرائیور مو قع سے فرار ہوگیا ہے مو ٹر وے پو لیس کے مطا بق حا دثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا پولیس تھانہ کچا کھوہ نے مقدمہ درج کرلیا۔