تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:20

کراچی:دو ماہ کا مغوی بچہ بازیاب

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے اغوا کیا جانے والا دو ماہ کا بچہ گلشن اقبال کی نجی اسپتال سے بازیاب کراکر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔



اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو جنوری کو اغوا کیے جانے والے دو ماہ کے بچے کو بازیاب کرالیا۔ ڈی ایس پی اے وی سی سی راؤاسلم کے مطابق ملزم عمیر نے دو ماہ کے بچے سمیر کو ایک خاتون کے ذریعے لیاقت آباد میں گھر سے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے لئے گھر والوں سے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ملزم مغوی بچے کا قریبی رشتے دار ہے۔



پولیس نے ملزم کو لیاقت آباد سے گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر جمعے کی شب گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال سے بچے کو بازیاب کرا کر دو خواتین سمیت مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.