5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:29
ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم،آج سے ڈیوٹی معمول کے مطابق ہوگی
اے آر وائی - ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کی جانے والی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آج تمام ڈاکٹرز معمول کے مطابق ڈیوٹی انجام دیں گے۔
لاہور کے سروسز اسپتال کے ہاسٹل میں رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عبا س نے کہا کہ مریضوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو گوجرانوالہ کے سرکاری اسپتال میں ہونے والے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کے لئے چھ روز کی مہلت دی گئی ہے۔
اگرگوجرانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار نہ کیا گیا اور حکومت کے منظور کردہ سروس اسٹرکچر پر عمل درآمدنہ ہوا تو ینگ ڈاٹرز دوبارہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔