5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:48
کراچی:دکان پر ہونے والے دھماکا،دیسی ساختہ بم تھا
اے آر وائی - گذشتہ رات میٹروول میں ہونے والے دھماکہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کردی ۔دھماکے میں دو سے تین کلو دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں سیاسی جماعت کے رہنما کی دکان کے باہر دھماکاہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے بعد دھماکے کو کریکر حملہ کہا جا رہا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دکان کے باہر سے ملنے والے شواہدپر تحقیقات کرکے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دکان کے باہر دھماکا دستی بم کا نہیں بلکہ دو سے تین کلو وزنی بم رکھا گیا تھا ۔بم میں بال بیئرنگ موجود نہیں تھے ۔بم دیسی ساختہ تھا ۔بم میں بال بیئرنگ موجود نہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے کئی کلو میٹر تک آواز سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔