تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:59

کراچی:لیاقت آباد میں دو منزلہ رہائشی عمارت منہدم

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاقت آباد 5نمبر کے قریب دو منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



پولیس نے مطابق مکان فرید نامی شخص کا ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا تاہم مکان گرنے سے قبل ہی اسے خالی کرلیا گیا تھااس مکان کے ساتھ ہی ایک خالی پلاٹ تھا جس میں مرمت کا کام جاری تھاجس کے باعث عمارت کی بنیادیں کمزور ہوئیں اور مکان منہدم ہونا شروع ہوگیا۔رات گئے اہل خانہ نے مکان کی خستہ حالی کے پیش نظر گھر خالی کردیا تھاجس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مکان منہدم ہونے کے بعد اہل خانہ اور ریسکیو کا عملہ سامان نکالتے رہے۔



منہدم ہونے والے مکان کے ساتھ ہی واقع مکان کو بھی گرنے کا خدشہ ہے جسے تاحال خالی نہیں کرایا گیا ۔مالک مکان کے مطابق اس نے متعدد بار زیر تعمیر مکان کے مالک کو آگاہ کیا تھا کہ تعمیراتی کام کے باعث ان کے مکان میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں تاہم کام جاری رہا اور آہستہ آہستہ مکان کی بنیاد کمزور پڑ گئی اور ہفتے کی شب مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیاجس میں دس سے زائد افراد رہائش پذیر تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.