5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:18
طاہر القادری پر پرویز مشرف کا سایہ لگتا ہے، نثار کھوڑو
اے آر وائی - اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ طاہر القادری پر پرویز مشرف کا سایہ لگتا ہے۔ وہ جو زبان استعمال کررہے ہیں ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے بھی یہی زبان استعمال کی تھی ۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نثار کھوڑو ، شرجیل میمن اور سعید غنی نے کیک کاٹا ۔ اس موقع پرنثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ماورائے آئین اقدام کو قوم تسلیم نہیں کریگی۔
وزیر اطلاعات شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ ملک میں پیپلزپارٹی کا اکیلے کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی۔ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی اتحاد بنے تھے۔ آج سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دینے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر اتحاد بن رہے ہیں۔