6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:55
بہاولنگر:سفاک شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
اے آر وائی - بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی ۔
بہاولنگر تھانہ صدر کے علاقے اڈا گجیانی میں دلدارنامی شخص کا اپنی بیوی شمیم بی بی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اس نے اشتعال میں آکر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا۔
شمیم بی بی کو تشوشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔