6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:14
راولپنڈی:گیس پلانٹ میں دھماکا،3افراد جاں بحق،5زخمی
اے آر وائی - راولپنڈی میں ماربل فیکٹری سے ملحقہ گیس پلانٹ میں دھماکا ہونے سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ماربل فیکٹری سے ملحق گیس پلانٹ میں زودراد دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت سے پلانٹ کی عمارت منہدم ہوگئی۔ جس سے ملبے تلے دبنے سے تین افراد جاں جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے دھماکےکی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔