6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:4
تحریک مہناج القرآن کی جانب سے حیدرآباد میں موٹر سائیکل ریلی
اے آر وائی - حیدرآباد: تحریک مہناج القرآن کی جانب سے 14 جنوری کولانگ مارچ کے حوالے سے حیدرآباد میں موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔ تلک چاڑی سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی میں موٹرسائیکل سوار ہاتوں میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے نعرے بازی کررہے تھے۔
اس موقع پر تحریک مہناج القرآن حیدرآباد کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈاکٹر طاہر القادری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے سیاسی جماعتیں بھوکھلاہٹ کا شکار ہوئے گئے ہیں ان کی کردار کشی کی جارہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستا نی عوام کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آگئے ہیں اور اب ان کے کھوکھلے نعروں میں آنے والے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سمیت ملک بھرسے بڑی تعداد میں عوام 14 جنوری کو اسلام آباد کی طرف مارچ میں شرکت کرے گے۔