تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:16

کالا باغ ڈیم کا منصوبہ دفن کردیا گیا ،شازیہ مری

اے آر وائی - پی پی ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا منصوبہ دفن کردیا گیا ، کالاباغ ڈیم کے اشو کو پیدا کرکے مردہ گھوڑے کو زندہ کیا جارہا ہے ، طاہر القادری آٹھ سال پہلے ملک سے باہر چلے گئے اور اب بھی وہ عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔



بیرانی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 85 سالگرہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سونامی عمران خان کا نہیں ملک کا ایٹمی قوت بننا ہے ، آج پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو پاکستان کا بھی عراق اور افغانسان جیساحال ہوتا۔



انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو روزگار دیا ہے ، نواز شریف اورمشرف کے دور میں ملازمتوں سے فارغ کیے گئے لوگوں کو بھی موجودہ حکومت نے بحال کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.