تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:4

پیپلزپارٹی چودہ جنوری کو مٹھی میں جلسہ کریگی

اے آر وائی - پیپلزپارٹی چودہ جنوری کو مٹھی میں جلسہ کریگی جلسے سے صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر گل محمد لاٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر کی جانب سے چودہ جنوری دوہزار تیرہ کو مٹھی میں جلسہ عام منعقد کیاجائیگا۔



جلسے سے صدر آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنما جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع تھرپارکر میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں ، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت کی طرف سے فراہم کرہ اسکیموں اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا ۔



وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جلد ضلع تھرپارکر میں مکمل ہونیوالے منصوبوں کا افتتاح کیا جائیگا تاکہ پسماندہ اور سہولیات سے محروم ضلع کے افراد تک سہولتیں پہنچائی جاسکیں۔ سینیٹر گل محمد لاٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سے دیگر امور پر بھی رہنمائی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.