تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:13

ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی:دوبارہ ہڑتال کرنے کی دھمکی

اے آر وائی - ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کر دیا،جمعرات کو ڈیڈلائن ختم ہو جائے گی تو تمام اسپتالوں میں دوبارہ احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔



لاہور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ینگ ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کی،ترجمان ینگ ڈاکٹرز ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے واقع پر اپنی ایک کمیٹی بنا دی ہے اگر ہمارے ڈاکٹر مجرم ثابت ہوئے تو انہیں خود سزا دیں گے۔



انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہماری ڈیڈلائن ختم ہو جائے گی تو پنجاب کےتمام اسپتالوں میں دوبارہ احتجاج شروع کر دیاجائےگے اورمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کے دائرے کومزید بڑھا دیا جائے گا،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال ختم کی تو حکومت نے ہمیں ہی ٹارگٹ کرنا شروع کردیا حکومت کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.