7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:4
کراچی:دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے خواجہ اجمیری نگری میں ایک مزدور نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جسکے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ رشید آباد پولیس چوکی کے قریب سے نصب ٹائم بم کو بروقت ناکارہ بنادیا اور بہت بڑی تباہی کا خدشہ ٹل گیا۔
نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں رشید آباد پولیس چوکی کے تعمیراتی کام کے دوران مشکوک چیز بر آمد ہوئی جس سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک مزدور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو بروقت اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے بم کو ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم کا وزن سات کلو تھاجس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی لگے ہوئے تھے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کالعدم جماعتوں کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں جن کیخلاف کاروائیوں کے ردعمل میں پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کچھ روز قبل بھی خواجہ اجمیر نگری تھانے پر دستی بم سے حملہ کیاگیا تھا جسکے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔