7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:4
اداکارہ سپنا اغوا اور قتل کیس: پولیس حکام سے جواب طلب
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ سپنا اغوا اور قتل کیس کی تفتیش تبدیلی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او سمیت پولیس حکام سے جواب طلب کر لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال بھٹی نے سپنا خان کےوالد مثل خان کی درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کررہی کئی ماہ گزرنے کے باوجود تفتیش مکمل نہیں کی گئی اور نہ ہی دوست محمد کھوسہ کو گرفتار کیا گیا ۔ تمام معاملے میں پولیس کی بدنیتی ثابت ہو چکی ہے لہذا عدالت تفتیش اعلی پولیس افسر سے کرانے کے احکامات جاری کرے ۔
عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتےہوئے دس جنوری کو جواب طلب کر لیا۔