7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:24
ناروال: مسافر بس گہر ی کھائی میں جاگری،آٹھ مسافر جاں بحق
اے آر وائی - تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ ناروال روڈ پر تیزرفتار مسافر بس بے قابو ہوکر گہر ی کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت آٹھ مسافر جاں بحق ہوگئے۔ مسافر بس ناروال سے لاہور جارہی تھی کہ سفید پلی کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری۔
حادثہ کے نتیجہ میں بس ڈرائیوروہاب اصغر،مٹھو،راشد ،18سالہ نوجوان اور ایک نامعلوم شخص اور تین خواتین فوزیہ بی بی ،زینب بی بی اور13سالہ امبر کو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور پندرہ سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ تشویشناک زخمیوں کو مریدکے ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لاہور کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔