7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:45
انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے موسمی مینڈک ہیں،سسئی پیلیجو
اے آر وائی - وزیرثقافت سندھ سسئی پیلیجو نے کہا ہےکہ انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے موسمی مینڈک ہیں۔ لانگ مارچ کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکل جائے گئی ہے ہمیں پتہ ہے ان کے پیچھے کس کا ہاتھہ ہے۔ وزیرثقافت سندھ سسئی پیلیجونےکہا کہ انقلاب لانے کی باتیں کرے والے موسمی مینڈک ہیں لانگ مارچ کرنے والوں کے غبارے سے ہوا نکل جائے گئی ہے ہمیں پتہ ہے ان کے پیچھے کس کا ہاتھہ ہے۔
انہوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے مکلی کے تاریخی مقبریں اور شاھ جہاں مسجد کی تصویروں کی نمائش کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اور مشرف کے دور میں کہاں تھے یہ لوگ جو ابھی جہموریت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ پہلی جہموری حکومت ہے جو اپنے پانچ سال کامیابی سے مکمل کررہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ٹھٹھہ پریس کلب اور کراچی پریس کلب کی تعمیراتی اور بحالی کیلیئے 2کروڑ 80لاکھہ مختص کیئے گئیں ہے۔