تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:33

کوئٹہ: دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں چاردھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے ہزارہ ٹاوٴن سے شہر جانے والی ٹیکسی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔



قمبرانی روڈ ،فاطمہ جناح روڈ اور کچلاک میں فائرنگ کے تین واقعات میں تین افراد جان سے گئے۔ سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سیاڑانے کی کوشش کی۔ دوسرا دھماکہ بھی سریاب روڈ پرہوا،جہاں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکہ جان محمد روڈ پر ہوا، جس سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔



زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیا گیا،سریاب روڈ پر سریاب تھانے کے قریب محکمہ ماہی گیری کے دفتر کے باہر ٹائم بم کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے چھ کلو گرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.