تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:34

خیبرپختونخوا اسمبلی:سازشوں کے خلاف قرارداد منظور

اے آر وائی - خیبرپختونخوا اسمبلی نے جمہوریت کے خاتمہ کے لئے ہونے والی سازشوں کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔



اسپیکر کرامت اللہ خان چغرمٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جاب سے پیش کی جانے والی مشترکہ قرارداد میں کہا گیا کہ کچھ قوتیں جمہوریت کی بساط لپیٹنے پر تلی ہوئی ہیں۔



قرارداد میں غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تیاری اور تمام سیاسی قوتوں کو ان سازشوں کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ اراکین نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.