تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:33

کراچی : منگھوپیرتھانے پر مسلح افراد کاحملہ

اے آر وائی - کراچی کےعلاقے منگھوپیرمیں مسلح افراد نےتھانے پرحملہ کردیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کےبعد مسلح افراد فرارہوگئے۔



کراچی میں منگھوپیر تھانے پرمسلح افرادنے حملہ کرتے ہوئے چاروں اطراف سے فائرنگ کی ۔ مسلح افراد نے رات دس بجے کےقریب منگھوپیرتھانےپرحملہ کیا۔ ۔ملزمان کی جانب سے جدیدآتشی ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا۔



پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ایس پی ناصر عباس کے مطابق مسلح افراد نے تھانے کےباہرکھڑےٹریلرکو آگ لگانے کی کوشش کی۔ فائرنگ کےبعد منگھو پیر تھانے کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.