8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 4:53
کراچی:فائرنگ کےتازہ واقعات تین افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سولجر بازار ایک نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ میں گھر میں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30سالہ ایوب اور 35سالہ ریاض کے ناموں سے ہوئی جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔