8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 5:16
کراچی،بلدیہ،پاپوش میں چھاپے،اسلحہ برآمد،متعددگرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد تیس افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ بر آمد کر لیا، جبکہ پاپوش کے علاقے مٰیں رینجرز کی کارروائی کے نتیجے میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، صبح سویرے اورنگی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک۔
پولیس افسران کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر بلدیہ ٹاون کے علاقے نواب کالونی کا محاصرہ کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے بعد تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بر إٓمد کیا گیا ،حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ناظم آباد پاپوش کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعدچار مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ صبح سویرے ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد کو جاں بحق کر دیا گیا۔