تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:5

محمکہ صحت کی ینگ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی

اے آر وائی - محکمہ صحت نے گوجرانوالہ کیس میں ملوث ینگ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سترہ ڈاکٹروں کو برطرف اور معطل کردیا۔



گوجرانوالہ ایم ایس تشدد کیس میں ملوث چار ایڈہاک ڈاکٹرز، تین ٹرینیز اور سروسز ہسپتال کے ایک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مزمل کو ان کی نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ محکمہ صحت نےتین ڈاکٹروں کا تبادلہ کرکے چھ ڈاکٹروں کو واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔



برطرف، معطل اور تبدیل کئے جانے والے ینگ ڈاکٹروں پرالزام ہے کہ ان ڈاکٹروں نے گوجرانوالہ واقعے میں ملوث ڈاکٹروں کا ساتھ دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.