تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:16

شاہ رخ جتوئی کے بھائی کو ہراساں کرنے سے نہ کرنے کا حکم

اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل میں نامزدمرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے بھائی کی درخواست پر پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کو حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل مین نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کے بھائی شہزاد جتوئی کی جانب سے جائیداد کی درستگی اور ہراساں کیے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ فاروق علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔



درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار شہزاد جتوئی کا شاہ زیب قتل کیس میں نامزد شاہ رخ جتوئی سے کوئی تعلق نہیں ان کا علیحدہ ذاتی کاروبار ہے اور نہ ہی وہ شاہ زیب قتل کیس میں ملوث ہے۔شاہ زیب قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد پولیس ان کے اہل خانہ کو ہراساں کر رہی ہے۔



عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پولیس کو درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس اور سیکریٹری داخلہ سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.