8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:44
سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف تحریک جاری ہے،جلال محمود شاہ
اے آر وائی - سندھ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف تحریک جاری ہے، 24 جنوری کو نوابشاہ میں جلسہ عام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرمنزل پر سندھ بچاؤ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اگر ڈرامہ بازی کے تحت بلدیاتی نظام کی تبدیلی کی ترامیم لائی گئیں تو تسلیم نہیں کرینگے، ترامیم نہیں بلدیاتی نظام کے بل کو واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ووٹر فہرستوں کی تصدیق اور حلقہ بندیوں کے عمل میں عوام کو بھرپور حصہ لینا چاہیے. انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا وفد ملنے آیا تھا لیکن وہ سمجھتے ہیں ان کا ایجنڈا کافی مبہم ہے اس لیے وہ لانگ مارچ کی حمایت نہیں کررہے ۔