تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 17:56

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق،آٹھ زخمی

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ، سچل کی حدود سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد پولیس کے مطابق سولجر بازار ایک نمبر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عمران نامی شخص کو قتل کردیا۔ مقتول عمران کی نماز جنازہ رضویہ امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔



اورنگی ٹاون بلوچ گوٹھ میں گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 30سالہ ایوب اور 35سالہ ریاض کے ناموں سے ہوئی جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ایس پی اورنگی ٹاون ناصر آفتاب کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



گلشن معمار میں بسم اللہ مارکیٹ کے قریب سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی۔ گولی مار کے قریب علی بستی میں فائرنگ کے واقع میں تین افراد زخمی ہوگئے،ڈیفنس ہزارہ کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، گلبہار ایک نمبر میں فائرنگ سے عبد القیوم اور صفدر زخمی ہوئے۔ سرجانی خدا کی بستی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ دو منٹ چورنگی کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.